واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ عراقی حکومت اور نیم خود مختار علاقے کردستان کے درمیان پیدا تناؤ کی صورت حال کو بہتر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق میٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس تناظر میں ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے فریقین کے درمیان رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں مشترکہ دشمن کو نظرانداز نہیں کیا گیا ہے۔ اسی دوران عراقی فوج نے کرکوک صوبے میں کرد فوج کی زیر نگرانی پوزیشنوں کو اپنے کنٹرول میں واپس لے لیا تھا۔ تناؤ کی یہ کیفیت 25 ستمبر کو کردستان میں منعقد کرائے گئے آزادی ریفرنڈم کے بعد سے ہے۔