مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری شہید

04:51 PM, 14 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، فوج نے مزید  3 کشمیریوں کو شہید کردیا، نہتے مظاہرین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں احتجاج کرتے کشمیریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی۔ جس سے ایک کشمیری نوجوان جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، مظاہرین بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج کررہے تھے، جنہیں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

مختلف علاقوں میں بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ ادھر کٹھ پتلی حکومت نے پلواما میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔

مزیدخبریں