قومی ایتھلیٹ عنایت اللہ نے ریسلنگ میں تاریخ رقم کردی

04:27 PM, 14 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: ریسلنگ کی تاریخ میں پہلی بار قومی ریسلر عنایت اللہ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ترکی میں جاری ایونٹ میں 70کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں عنایت اللہ نے ایرانی حریف کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدعارف حسن ودیگر نے عنایت اللہ کو تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریسلر کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

مزیدخبریں