ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کلکی کوچلین نے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی اداکار شاہ رخ خان کو پسند کرتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں لیکن اداکار شاہ رخ خان کےلئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہیں۔ ان سے چند بار ملاقات کر چکی ہوں، وہ حقیقت میں بھی بہت دلکش ہیں۔
اداکارہ فلم ”ربن “ میں سمیت ویاس کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ،فلم 3 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔