انتہا پسند مصری نے عیسائی مذہبی رہنما کو قتل کردیا

03:29 PM, 14 Oct, 2017

قاہرہ:انتہا پسند مصری نے عیسائی مذہبی رہنما کو قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ مصر کے شہر بنی سویف میں پیش آیا ۔ قتل کی واردات سی سی ٹی کیمرے کے ذریعہ محفوظ ہوگئی ہے۔ مصری پولیس کے مطابق مصری انتہا پسند شہری احمد سعید السنباطی نے بنی سویف کی کلیسا کے مذہبی رہنما سمعان شحاتہ رزق اللہ کو چھری کے وار سے قتل کردیا۔

جاری ہونے والی وڈیو کے مطابق قاتل نے عیسائی مذہبی رہنما کا تعاقب کیا اور ایک جگہ پر پہنچ کر اسے جالیا اور پیٹھ پر وار کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔تفتیش کے دوران قاتل نے بتایا کہ وہ عیسائی مذہبی رہنما کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔ اس کا جھگڑا دکاندارسے ہوا جس میں وہ کام کرتا تھا۔ دکاندار نے اسے ملازمت سے فارغ کردیا۔

انتقام لینے کے لئے اس نے چھرا ہاتھ میں لیا اور دکاندار کا انتظار کرنے لگا۔ ایسے میں اسے عیسائی مذہبی رہنما نظر آیا ۔ اسے غیبی آواز نے مذہبی رہنما کو قتل کرنے کی ترغیب دی جس پراس نے اس پر حملہ کردیا۔ مذہبی رہنما جان بچانے کے لئے فرار ہوا۔ وہ اس کا تعاقب کرتے ہوئے لوہے کے گودام میں اسے جالیا اور جھرے کے وار سے قتل کردیا۔

مزیدخبریں