'نیب کے دائرہ کار پر سیاستی جماعتوں کے قول و فعل میں تضاد قابل افسوس ہے'

12:16 PM, 14 Oct, 2017

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور واضح عدالتی احکامات کے باوجود کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی مثالیں موجود ہیں لہٰذا احتساب کا کڑا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نیب کرپٹ اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کرنے میں ناکام رہا ہے۔ نیب کا دائرہ کار اعلیٰ عدلیہ اور فوج تک وسیع کرنے کے بجائے دیانتداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عدلیہ اور فوج میں احتساب کے لیے اپنا نظام اور طریقہ کار موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب میں اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور نیب کو اپنا کام دیانتداری اور پسند نا پسند سے بالاتر ہو کر کرنا چاہیے جب کہ نیب کے دائرہ کار پر سیاستی جماعتوں کے قول و فعل میں تضاد قابل افسوس ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں