امریکی قونصل خانے جاسوسوں کے گڑھ ہیں، ترک صدر کا انکشاف

11:59 AM, 14 Oct, 2017

انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردگان نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی میں متعین بعض امریکی قونصل خانوں میں جاسوس موجود ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر کا کہنا تھا کہ گولن تنظیم کے جاسوس امریکی قونصل خانوں میں فتح اللہ گولن کی خدمت پر مامور ہیں ۔

اس سے مشابہہ جاسوس امریکہ میں بھی ہیں جو پل پل کی خبر کانگریس کو دیتے ہیں۔ صدر اردگان نے بتایا کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور ان کے امریکی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے ۔

جس میں انہوں نے اس بحران کے حل کے لئے ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی ہے جس کے جواب کے ہم منتظر ہیں۔

مزیدخبریں