معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا، پرنیتی چوپڑا اور نرگس فخری پکڑی گئیں

11:41 AM, 14 Oct, 2017

ممبئی: بھارت کی نامور اداکارائیں ملائکہ اوڑا، پرنیتی چوپڑا اور نرگس فخری بدترین ملبوسات میں پکڑی گئیں ۔
ملائکہ اروڑا، پرنیتی چوپڑا اور نرگس فخری اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنے ملبوسات کے باعث بھارت کی جان مانی جاتی ہیں لیکن اس ہفتے ہونے والی تقریبات میں انہوں نے ایسے لباس پہنے کہ ان کو شدید تنقید کا نشا نہ بنایا گیا۔

ملائکہ اروڑا جب بھی کسی محفل میں جاتی ہیں تو لوگوں کی توجہ کا  مرکز  بن جاتی ہیں لیکن اس دفعہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز تو بنی ہیں لیکن اپنے بدترین لباس کے باعث۔


پرنیتی کو کون نہیں جاتا انہوں نے بہت ہی کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کیا ہے لیکن اس ہفتے وہ اپنے لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بن گئی۔ ان کے مداحوں نے ان کے لباس کو سرکس کے پردے سے تشبیہ دی ہے۔


نرگس  فخری بھی اس ہفتے بدترین لباس میں پکڑی گئی ہیں ۔ ان کے لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ہے۔

مزیدخبریں