بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دینے والی خاتون کو وطن واپسی پر گرفتار کرلیا

11:15 AM, 14 Oct, 2017

کراچی:  ایف آئی اے نے کراچی کے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دینے والی خاتون کو وطن واپسی پر گرفتار کر لیا، ملزمہ 3 شہریوں سے 20لاکھ روپے کا فراڈ کر کے دبئی فرار ہوگئی تھی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی میں لوگوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دینے والی فراڈ خاتون پکڑی گئی، کراچی کی رہائشی خاتون آسٹریلیا اور دبئی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر تین شہریوں سے20 لاکھ روپے بٹورنے کے بعد دبئی فرار ہوگئی تھی۔ایف آئی اے نے ملزمہ کا نام واچ لسٹ پر ڈال رکھا تھا ۔ ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے دبئی سے کراچی کے بجائے لاہور پہنچی تاہم امیگریشن سسٹم پر نام ہونے کے باعث پکڑی گئی۔ ملزمہ کو کراچی منتقل کرکے اس کیخلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بنک سرکل نے عزیز آباد میں ایک اور کارروائی کی جس میں 4لاکھ ساڑھے 35ہزار یوروز، 9لاکھ 62ہزار اماراتی درہم اور ساڑھے تین لاکھ روپے برآمد کرلیے۔اس کارروائی کے دوران 4ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ، ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان کھیپیوں کے ذریعے بیرون ملک کرنسی اسمگلنگ کرواتے ہیں۔گرفتار ملزمان میں سے تین کرنسی اسمگلر اور ایک کھیپیا ہے، ملزمان کے خلاف اسٹیٹ بنک سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں