اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ، امریکی صدر کی جا نب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیڈروں کے ساتھ بھی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں کئی شعبوں میں پاکستان کے رہنماوں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے کئی برس امریکا سے فائدہ اٹھایا،اب اس نے بحیثیت قوم امریکاکاپھرسےاحترام کرناشروع کردیاہے، پاکستان کےساتھ حقیقی تعلقات کاآغازکررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کینیڈین جوڑے کی بازیابی پرامریکا نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔امریکی صدر نے امریکی اور کینیڈین شہریوں کی بازیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں بھی مدد گار ہوگا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت لمحہ ہے، امریکا امید کرتا ہے کہ یہ تعاون اور ٹیم ورک دیگر یرغمال افراد کی رہائی میں بھی مدد دے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش کے کینڈین جوڑے کی رہائی ممکن نہیں تھی ،جبکہ وائٹ ہاوس نے بھی یرغمالیوں کی بازیابی کو پاکستان سے تعلقات میں مثبت اوراچھا لمحہ قرار دیا تھا۔