ممبئی: معروف اداکارہ کنگنارناوت اور ان کی بہن رنگولی کے خلا ف ایک اور کیس دائر کر دیا گیا ہے اور حیرت کی بات ہے کہ یہ کیس ہریتک روشن نے نہیں بلکہ ادیتیا پنچولی اور ان کی بیوی زارینا دائر کیا ہے۔
انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا کے بیان نے مجھے اور میری بیوی کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔کنگنا اور اس کی بہن نے نہ صرف مجھ پر بلکہ میری فیملی پر بھی جھوٹے الزام عائد کیے ہیں اس لیے میں نے اور میری بیوی نے کنگنا کے خلاف کیس دائر کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ کنگنارناوت نے الزام عائد کیا تھا کہ ادیتیا کے ساتھ ان کے توہین آمیز تعلقات تھے اور ادیتے نے ان کو گھر میں نظر بند کر دیا تھا وہ مدد کے لیے ادیتے کی بیوی زارینا کے پاس گئی تھی کہ میں آپ کی بیٹی سے ایک سال چھوٹی ہوں میری مدد کریں اور اپنے شوہر ادیتے سے میری جان چھڑوا دیں ۔
کنگنارناوت کے ان بیانات میں ان کی بہن نے ان کا ساتھ دیا تھا اور ادیتے پر الزامات عائد کیے تھے۔تفصیلات کے مطابق کنگنا کےان بیانات کا ان کے کر ئیر پر گہر ا اثر ہو رہا ہے اور فی الوقت ان کو کوئی کام بھی نہیں دیا جا رہا۔
ہریتک کے بعد ایک اور شخصیت نے کنگنارنات اور ان کی بہن رنگولی کے خلاف کیس دائر کر دیا
10:53 AM, 14 Oct, 2017