چکوال، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

10:02 AM, 14 Oct, 2017

چکوال: نیشنل ایکشن پلان نے ملک دشمنوں کے منصوبے ناکام بنا دیے۔ سی ٹی ڈی کی چکوال بائی پاس کے قریب کارروئی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزم سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ادھر قصور کے مختلف علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

سی ٹی ڈی نے 9 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں