"سب کو میری اور سلمان کی شادی کی فکر ہے",تبو

ممبئی:سلمان خان بھارتی فلم انڈسڑی کے نامور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ خوبرو کنوارے سمجھے جاتے ہیں اور اسی لیے سلمان خان سے ان  کی شادی کولے کر ان کے متعدد بار سوالات کیے جاتے ہیں ایسا ہی کچھ بھارتی اداکارہ  "تبو" کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔لیکن ان سوالوں سے تنگ آ  کر بھارتی اداکارہ نے کہاہے کہ" سب کو میری اور سلمان کی شادی کی فکر پڑی ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ میری اور سلمان کی شادی ہے"۔
اداکارہ تبو نے فلم "گول مال اگین "کی پروموش کے موقع پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ" میرا خیال ہے کہ سب سے زیادہ مجھ سے اور سلمان خان سے شادی کے بارے میں سوا لات کیے جاتے ہیں" ۔
اداکارہ تبو نے بھارتی میڈیا سے بات کرتےہوئے یہ بھی کہا کہ "سب کو میری اور سلمان کی شادی کی فکر پڑی ہوئی ہے" ۔ میں ان سوالوں سے تنگ آگئی ہوں، لیکن لوگ ایک ہی سوال پوچھ پوچھ کر تھکتے ہی نہیں ہیں۔
انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی کو چھو ڑ کر مجھ سے کچھ نیا پو چھیں۔