انگولا میں مسافر طیارہ کریش، تمام مسافر ہلاک

08:51 AM, 14 Oct, 2017

لوآنڈا: انگولا میں ایک طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں اس میں سوار تمام سات مسافر اور عملہ ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ مسافر بردار طیارہ کانگو سے انگولا کے دارالحکومت لوآنڈا جا رہا تھا کہ ملک کے ایک دور دراز علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے تاہم تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ دو فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ لاشوں کو ملبے سے نکالا جا سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں