گجرات:کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی بھارتی انتخابات سے پہلے کانگریس کی ساکھ دوبارہ بحال کرنے کے لیے آج کل سیاسی دوروں پر ہیں ۔تاہم گزشتہ روز کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ غلطی سے مردوں کے بجائے خواتین کے واش روم میں گھس گئے۔ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق واقعہ ریاست گجرات کے ضلع چھوٹا ادھے پور میں ایک ریلی کے دوران پیش آیاجہاں گاندھی دربار ہال میں قبائلی طلبہ سے خطاب کرنے کے لئے گئے تھے۔ خطاب کے بعد راہول واش روم کی جانب روانہ ہوئے تاہم وہ غلطی سے لیڈیز واش روم کے احاطے میں داخل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایسا اس لئے ہوا ہوگا کیوں کہ کانگریس رہنما اور ان کے محافظوں دونوں کو گجراتی زبان نہیں آتی۔تاہم اس موقع پر مزید ہزیمت سے بچانے کے لئے مقامی رہائشیوں اور صحافیوں کو فوری طور پر اس مقام سے دور کردیا گیا۔