قومی ریسلر عنایت اللہ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں پاکستان ریسلنگ کی تاریخ میں پہلی بار گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ڈیلان میں منعقدہ ورلڈ بیچ چیمپئین شپ کے فائنل میں انہوں نے ایرانی پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کیا جبکہ سیمی فائنل میں انہوں نے ترکی کے پہلوان کو شکست دی تھی۔عنایت پہلوان نے رواں سال ایشین میٹ ریسلنگ چیمپئین شپ میں سلور میڈل بھی جیتا تھا۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے قومی پہلوان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عنایت پہلوان نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اس کامیابی پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستان کے پاس کوئی گولڈ میڈل نہیں تھا یہ تاریخ کا پہلا موقع ہے جب کوئی پاکستان کھلاڑی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں