ممبئی : بالی ووڈ کی خوبرو اور بولڈ اداکارہ ملکہ شیراوت سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا۔ اداکارہ اندسٹری میں آنے سے قبل انڈین ائیر لائن میں بطور ایئر ہوسٹس ملازمت کرتی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملکہ شیراوت کا اصل نام ریمالامبا ہے۔ تاہم فلمی دنیا میں آنے کے بعد انہوں نے اپنی شخصیت کے ساتھ اپنا نام کو بھی مکمل طور پر تبدیل کرلیا اور خود کو ایک نیا نام ملکہ شیراوت دیا اور اسی نام سے وہ بھارت سمیت پوری دنیا میں مقبول ہوگئیں۔
ملکہ شیراوت نے دہلی سے کالج ختم کرنے کے بعد بھارتی نجی ائیر لائن میں ائیر ہوسٹس کی ملازمت کرلی، بعد ازاں انہیں اسی ائیر لائن کے پائلٹ کرن سنگھ گل سے محبت ہوگئی اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے مگر دونوں کو جلد ہی احساس ہوگیا جلد بازی میں کیا گیا یہ فیصلہ غلط ہے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
طلاق کے بعد ملکہ نے ائیر ہوسٹس کی جاب چھوڑدی اور ایک نئے نام کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری دی، کیرئیر کی ابتدا میں تو ملکہ کافی فلموں میں کام کرتی نظر آئیں خاص طور پر آئٹم نمبر اور فلموں میں بولڈ مناظر فلمانے کی وجہ سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی تاہم گزشتہ کافی عرصے سے وہ فلموں سے دور ہیں اور پیرس سے تعلق رکھنے والے بزنس مین کائرلی کے ساتھ دوسری بارشادی کرکے پیرس میں خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔
ملکہ شیراوت کا اصل نام اور ماضی کا پیشہ سامنے آگیا
01:25 AM, 14 Oct, 2017