دبئی: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناہے کہ جیت کا سب سے زیادہ کریڈٹ بیٹسمینوں کو جاتاہے باولنگ نے بھی بہت اچھا پرفارم کیا۔
تفصیلات کے مطابق سرفرازاحمد کا کہناتھا کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے کا پہلا میچ بہت اہم تھا ،ٹیم میں سینئر پلیئرز کی موجود گی سے فائدہ ہوا ،شعیب ملک اور محمد حفیظ نے بہت اچھا پرفارم کیا۔سرفراز کا کہناتھا کہ ہماری باولنگ مضبوط ہے ،باولنگ کمبینشن اچھا ہے ،کسی بھی باولر کو کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ آئندہ بھی کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے ،ایسی کنڈیشن میں پہلے بیٹنگ کریں گے۔
دوسری جانب انتہائی شاندار اور ماہرانہ انداز میں 61گیندوں پر پانچ چوکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 81رنز بنائے جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔