گرفتاریاں ہوں گی اگر قانون شکنی کی گئی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پی ٹی آئی کو وارننگ

10:32 PM, 14 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو گرفتاریاں ہوں گی۔

 لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کا واحد مقصد احتجاج کرنا رہ گیا ہے، لیکن اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو انہیں قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے پر کہا کہ خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والوں کی مذمت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض افراد اس طرح کے غیر مہذب رویے کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جو سیاسی اور اخلاقی طور پر ناقابل قبول ہے۔

مزیدخبریں