سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 15 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 15 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس اضافے کے ساتھ ملک کے مجموعی ذخائر 15 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، جن میں سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں دونوں کے ذخائر شامل ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت علامت ہے۔

اس کے علاوہ، یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق، جولائی سے اکتوبر تک یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.451 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.1 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 1.141 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئی تھیں۔

اکتوبر کے مہینے میں یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 359.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو ستمبر میں 365.5 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبر میں 297.6 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔

مصنف کے بارے میں