وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل، باران رحمت کے لیے دعائیں

وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل، باران رحمت کے لیے دعائیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے بارش کی دعا کے لیے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں تاکہ خشک سالی کے اثرات کم ہوں اور بیماریوں سے نجات مل سکے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ علمائے کرام سے درخواست ہے کہ وہ اس اہم عبادت کا اہتمام کریں اور لوگوں کو نماز استسقا کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بارش سے ماحول میں بہتری آئے گی اور عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی، اس لیے ہر فرد کو اس دعائیہ عبادت کا حصہ بننا چاہیے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو تمام مساجد میں نماز استسقا کے اہتمام کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کی دعاؤں کا اثر ہو اور اللہ کی رحمت شامل حال ہو سکے۔

مصنف کے بارے میں