ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ 2 فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، شہید ہونے والے جوانوں میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ تاہم اس دوران میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد نے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔

میجر محمد حسیب کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا،دوسری جانب، 38 سالہ حوالدار نور احمد کا تعلق ضلع بارکھان سے تھا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک کے دفاع میں ان کی ثابت قدمی اور بہادری کو ظاہر کرتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں