وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس 18 نومبر کو طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس 18 نومبر کو طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایپکس کمیٹی کا اجلاس 18 نومبر کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور ان اقدامات کی مؤثر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 اجلاس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان کی مزید بہتری کے لیے ضروری فیصلے کرنا اور اس کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔

مصنف کے بارے میں