پی ٹی آئی کو 9 مئی جیسے تخریبی واقعات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی:شرجیل میمن

پی ٹی آئی کو 9 مئی جیسے تخریبی واقعات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی:شرجیل میمن

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو 9 مئی جیسے تخریبی واقعات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل قبول نہیں کہ عوامی املاک جیسے بسوں اور ایمبولینسز کو آگ لگا دی جائے، اور کسی بھی صورت میں تخریب کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو دی جانے والی کال پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے دنیا بھر میں رونا رونے اور ایکسٹینشن پر اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔ 

شرجیل میمن نے کہا کہ کیا یہ وہی عمران خان ہیں جنہوں نے خود بھی ایکسٹینشن دی تھی؟ اب وہ لوگوں کو دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے لندن میں قاضی فائز عیسیٰ اور خواجہ آصف کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی مذمت کی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کال پر پاکستان سے لوگ باہر نہیں نکلے اور اب عوام نے ان کی اپیل کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں