کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، یہ کیس ضلع جعفرآباد سے رپورٹ ہوا ہے، جس کے ساتھ ہی صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 49 ہو گئی ہے۔ سندھ سے 13، خیبرپختونخوا سے 10، اور پنجاب و اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔