پہلا ٹی20 : آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دےدی

پہلا ٹی20 : آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دےدی

برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جا رہا تھا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے  شکست دےدی ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 7اوورز میں 93 رنز بنا کر پاکستان کو 94سکور کا ہدف دیا تھا ۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں گلین میکسویل کی شاندار اننگز نے ٹیم کو ایک مضبوط آغاز فراہم کیا۔ انہوں نے 19 گیندوں پر 43 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، اور اپنے جارحانہ کھیل سے میچ میں تھوڑی دیر کے لیے کنٹرول واپس لے آئے۔

دوسری جانب، میتھیو شارٹ، جیک فریسر، اور ٹم ڈیوڈ کی ناکامی نے آسٹریلیا کی اننگز کو روک دیا، اور وہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز ہی بنا سکے۔ پاکستان کی باؤلنگ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور اس طرح پاکستانی باؤلرز نے آسٹریلیا کو مجموعی طور پر کم رنز پر روکے رکھا۔

 پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے ہونا تھا لیکن بارش کے باعث اس میں تاخیر ہو گئی ہے اور اب میچ 3:20 بجے شروع ہوا۔

فی الحال برسبین میں بارش رک چکی ہے اور امپائرز نے پچ کا معائنہ کر کے میچ کاباقائدہ آغاز کروا دیا ہے۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو ہر اننگز میں صرف 7 اوورز کھیلنے کا موقع ملے گا۔

مصنف کے بارے میں