پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ برسبین میں بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ برسبین میں بارش کے باعث تاخیر کا شکار

برسبین : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج برسبین میں کھیلا جانا تھا، مگر ہلکی بارش کے سبب ٹاس میں تاخیر ہو گئی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 1 بجے شروع ہونا تھا، تاہم اب تک ٹاس نہیں ہو سکا اور پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

 میچ کے شیڈول میں مزید تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے میچ سے قبل کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ فائنل الیون کے حوالے سے وہی فیصلہ کریں گے جو ٹیم کے مفاد میں ہو۔ انہوں نے اس سیریز کو پاکستان کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔

دوسری طرف، آسٹریلیا کے لیے یہ میچ مشکلات کا حامل ہو سکتا ہے کیونکہ انہیں مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ اس کے بجائے جوش انگلس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ مارچ 2022 میں لاہور میں کھیلا گیا تھا، جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کے لیے یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ ڈبل کرنے کا سنہری موقع ہے، کیونکہ انہوں نے حالیہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی ہے۔

مصنف کے بارے میں