توشہ خانہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

توشہ خانہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

راولپنڈی: توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں عدالت نے مسترد کر دیں ہیں۔

کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں عدالت نے دونوں کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

 یاد رہے کہ یہ فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا گیا تھا، جس کے بعد آج بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا۔

 نیب نے توشہ خانہ کے اس دوسرے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔ نیب کے مطابق، بطور وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے تھے، جنہیں کم قیمت پر خریدا گیا اور پھر ان تحائف کو مہنگے داموں فروخت کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں