ماربل کا مجسمہ جسے 6 ڈالرز میں خریدا گیا، اب 32 لاکھ ڈالرز سے زائد میں فروخت کے لیے تیار

ماربل کا مجسمہ جسے 6 ڈالرز میں خریدا گیا، اب 32 لاکھ ڈالرز سے زائد میں فروخت کے لیے تیار

ایڈنبرا : ایک حیرت انگیز کہانی سامنے آئی ہے جس میں ایک ماربل کا مجسمہ، جو کبھی محض 6 ڈالرز میں خریدا گیا تھا اور دروازہ کھولنے کے لیے استعمال ہوتا رہا، اب 32 لاکھ ڈالرز سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ مجسمہ "Bouchardon  Bust" کہلاتا ہے اور 18ویں صدی کے مشہور فرانسیسی مجسمہ ساز ایڈمی بوچارڈن (Edmé  Bouchardon) نے تیار کیا تھا۔ یہ سکاٹ لینڈ کے ایک سیاستدان جان گورڈن کا مجسمہ ہے، جسے 1930 میں انورگورڈن ٹاؤن کونسل نے خریدا تھا۔ مجسمہ ٹاؤن ہال میں رکھنا تھا، لیکن ایک قلعے میں آتشزدگی کے بعد یہ غائب ہوگیا اور طویل عرصے تک ایک انڈسٹریل پارک میں دروازہ کھولنے کے لیے استعمال ہوتا رہا۔

1998 میں یہ مجسمہ دوبارہ دریافت کیا گیا، اور سکاٹ لینڈ کونسل نے اس کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد اسے فروخت کرنے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی۔ عدالت نے کونسل کو فروخت کا عمل آگے بڑھانے کی اجازت دے دی۔

اب ایک غیر ملکی خریدار نے اس مجسمے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور آکشن ہاؤس کے ذریعے اسے 32 لاکھ ڈالرز سے زائد میں خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ خریدار نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مجسمے کی ایک معیاری نقل تیار کرائے گا، جو ٹاؤن کونسل میں دوبارہ رکھی جا سکے گی۔

مصنف کے بارے میں