ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز

ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز

ننکانہ صاحب: پاکستان میں سکھ برادری کی اہم مذہبی شخصیت بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جن میں امریکا سے ایک 28 رکنی وفد بھی گوردوارہ جنم استھان پہنچ چکا ہے۔

 تین روزہ تقریبات 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔ اس موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں بھی بابا گورونانک کی 555ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ "بابا گورونانک نے سکھ مذہب کی بنیاد رکھی اور دنیا کو اتحاد، محبت اور خدمت کا پیغام دیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ننکانہ صاحب کی تقریب میں شرکت کریں گے اور سکھ برادری کی خوشیوں میں شریک ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں