چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا، پولیس اہلکار محفوظ

چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا، پولیس اہلکار محفوظ

چارسدہ: خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں پولیس اہلکار اور وین محفوظ رہے۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس وین کے گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے وقت رش نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی تفصیلات کی تفتیش شروع کر دی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ نے بتایا کہ خودکش بمبار کی لاش سے شناختی کارڈ، پیسے اور اوورسیز پاکستانی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملزم کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ خودکش تھا یا اس کا تعلق کسی سہولت کار سے تھا۔

مصنف کے بارے میں