صنعا : یمن کی حوثی تحریک کے رہنما نے اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی افواج اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنائیں گی۔
اپنی تقریر حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے کہا، "ہماری آنکھیں بحیرہ احمر، خاص طور پر باب المندب اور یمنی علاقائی پانیوں کے قریب کسی بھی اسرائیلی جہاز کی مسلسل نگرانی اور تلاش کے لیے کھلی ہیں اور ہم بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔
جیسا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے، حوثیوں نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔