راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے سائفر کیس میں عمران خان کے بجائے جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہم سانحہ 9 میں ملوث لوگوں کے ساتھ نہیں ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کہاکہ عدالت جانے کی اجازت ملنے کا یہ مطلب نہیں،کہ یہ اوپن ٹرائل نہیں۔اوپن ٹرائل ہو گا تو سارا پاکستان دیکھے گا کہ سائفر میں کیا ہو رہا ہے ۔پاکستان کے لوگوں کے خلاف سازش ہوئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو اس بارے میں بتایا۔اسکا نتیجہ یہ کہ وہ سلاخوں کے پیچھے،جنھوں نے سازش کی وہ باہر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ، امریکن ایمبیسی اور ڈونلد لو کا نام لیا انکا ٹرائل ہونا چاہئے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم کو جیل سے نہیں نکالنا،اسی لئے ٹرائل چل رہے ہیں ۔ہمیں خوشی ہے ہم نے انھیں دیکھا ۔عمران خان کہہ چکے کہ الیکشن تک مجھے جیل سے باہر نہیں نکالیں گے ۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ ٹرائل کیسے چلائیں گے،جو ہو رہا ہے وہ مذاق ہے ۔ہم بہنیں الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی،ہم بھائی کے لئے کھڑے ہیں ۔9 مئی کی سب نے مذمت کی ہے وہ مجرم تھے جنہوں نے یہ حرکت کی ہے۔