غزہ کے الشفا ہسپتال میں 179 لاشوں کی اجتماعی تدفین 

05:19 PM, 14 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ : غزہ کے الشفا ہسپتال میں 179 لاشوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی ہے۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کے ہسپتالوں میں صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے۔ 
 

 بی بی سی کے غزہ سے نامہ نگار راشدی ابو الوف کے مطابق انہوں نے غزہ شہر کے الشفا ہسپتال کے اندر باقی رہ جانے والے کچھ صحافیوں سے بات کی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک نے مجھے بتایا کہ ’ہسپتال کے ایک چھوٹے سے صحن میں تقریبا 179 لاشوں کے لئے اجتماعی قبر تیار کی گئی ہے، جہاں انہوں نے تقریبا 30 لاشوں کو قبر میں رکھتے ہوئے دیکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہسپتال کے ایک حصے سے دوسری جانب جانا انتہائی خطرناک ہے، یہاں تک کہ لاشوں کو دفنانا بھی ناممکن دیکھائی دے رہا ہے کیونکہ ٹینک اس مرکز کے ارد گرد موجود ہیں۔

راشدی کہتے ہیں کہ جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا، کل ہسپتال کے احاطے کے تین اطراف میں ٹینک تھے، لیکن رات گزرنے کے بعد اب وہ مرکزی دروازے کے قریب ہیں۔

راشدے کا کہنا ہے کہ میرے ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطہ ناممکن دیکھائی دے رہا ہے اور ایسی صورتحال میں تیسرے فریق کی مداخلت اہم ہے اور ہسپتال کو بجلی فراہم کرنے کے لیے ایندھن کے لیے مذاکرات اب نا گُزیر ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں