سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ
سورس: File

کراچی:سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا۔ آج سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کا اضافے کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 12 ہزار 800 ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت  858 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 442 روپے کا ہوگئی۔

 
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1965 ڈالر کا ہوگیا۔

مصنف کے بارے میں