حماس جنگ بندی کے لیے یرغمالیوں کو رہا کرنے پر رضا مند

08:22 AM, 14 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

قاہرہ:  حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز  نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ پانچ روزہ جنگ بندی کے بدلے غزہ میں قید 70 خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 

القسام بریگیڈز  کے ترجمان  ابو عبیدہ نے گروپ کے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کی گئی ایک آڈیو ریکارڈنگ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے قطری بھائیوں کی طرف سے دشمن کے قیدیوں کو عورتوں اور بچوں کی رہائی کے لیے کوشش کی گئی تھی، جس کے بدلے میں 200 فلسطینی بچوں اور دشمن کے زیر حراست 75 خواتین کو رہا کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں مکمل جنگ بندی شامل ہونی چاہیے اور غزہ کی پٹی میں ہر جگہ امداد اور انسانی امداد کی اجازت ہونی چاہیے۔

القسام بریگیڈز  کے ترجمان  ابو عبیدہ  نے اسرائیل پر ڈیل کرنے میں "تاخیر اور فرار" کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سے پوچھا گیا کہ کیا 7اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے 240 اسرائیلیوں کو رہا کرنے کے لیے کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے تو اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ’ڈیل‘ ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں 7اکتوبر کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 11ہزار 240 ہو چکی ہے۔فلسطینی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہید ہونے والوں میں 4ہزار 630 بچے اور 3ہزار103 خواتین شامل ہیں۔

مزیدخبریں