لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو لگنے والی گولیوں کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا، یہ زخم بدستور گہرے ہیں اور مند مل نہیں ہوئے۔
ڈوب کر مر جائیں وہ بیشرم چور جو خان صاحب کو اپنے بزدل بھگوڑے گیدڑ جیسا سمجھے کہ بیماری کا ڈرامہ ہو رہا ہے۔#امپورٹڈ_فیصلے_نامنظور pic.twitter.com/T83MtF1uDw
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) November 14, 2022
شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کر دی جبکہ ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔