داسو ڈیم دہشت گردی کیس کے دو مجرموں کو 13,13 مرتبہ سزائے موت کی سزا

06:27 PM, 14 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

ایبٹ آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے داسو ڈیم دہشت گردی کیس کے دو مجرموں کو 13 ،13 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنا دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے داسو ڈیم دہشت گردی کیس میں محمد حسین عرف زوان ماما اور محمد ایاز عرف جانباز کو دفعہ 302 کے تحت 13,13 مرتبہ سزائے موت سنائی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق دونوں مجرموں کو سزائے موت سے قبل 14,14 سال قید بامشقت بھی بھگتنا ہو گی جبکہ 15,15 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا جبکہ دیگر چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک پریمئر انٹیلی جنس ادارے کی انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ایک خصوصی ٹیم نے اندھے کیس کو نہ صرف حل کیا بلکہ اس کو منطقی انجام تک بھی پہنچایا۔ 

مزیدخبریں