لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر سرکاری اخراجات پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے زمان پارک والے گھر کی سیکیورٹی پر 584 پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہیں جبکہ 4 ایس پیز، 6 ڈی ایس پیز، 16 ایس ایچ او ز کو سیکیورٹی پر لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کے گھر کے اطراف 10 فٹ اونچی موو ایبل بم پروف دیواریں بھی بنائی گئی ہیں اور اضافی سیکیورٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئیک ریسپانس فورس کی 18 ٹیمیں 3 شفٹوں میں کام کریں گے جبکہ نہر کی طرف سے آنے والی سڑک کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔