اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ کیلئے ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا ہے۔
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137، 167، 170 کے تحت بھجوایا ہے اور کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔