استنبول دھماکا ، ترکی نے امریکی تعزیت مسترد کردی

03:51 PM, 14 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

استنبول : ترکی نے استنبول دھماکے پرامریکی تعزیت کو مسترد کر دیا۔ ترکی نے حملے کا الزام انقرہ نے ایک کالعدم کرد عسکریت پسند گروپ پر لگایا تھا۔

ترک میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ  "ہم امریکی سفارت خانے کے تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کرتے۔ ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔"انہوں نے کہا کہ حملے میں کردستان پارٹی ملوث ہے۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب اردگان اکثر واشنگٹن پر شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہیں، جنھیں انقرہ "دہشت گرد" تصور کرتا ہے۔

امریکا، یورپی یونین، مصر، یوکرین اور یونان سمیت متعدد ممالک سے حملے کی مذمت اور متاثرین کے لیے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

مزیدخبریں