عمران خان سیلاب زدگان کیلئے جمع 13 ارب کا حساب دیں،سیاسی سرگرمیوں پر کیوں خرچ کیے؟ رسیدیں نکالیں: سعد رفیق 

عمران خان سیلاب زدگان کیلئے جمع 13 ارب کا حساب دیں،سیاسی سرگرمیوں پر کیوں خرچ کیے؟ رسیدیں نکالیں: سعد رفیق 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق  نے کہا ہے کہ عمران خان سیلاب زدگان کیلئے جمع کیے گئے 13 ارب روپے کا حساب دیں۔ یہ رقم سیاسی سرگرمیوں پر کیوں خرچ کی؟ رسیدیں نکالیں۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعے 13 ارب روپے اکٹھے کیے! یہ پیسہ کن اکاؤنٹس میں جمع ھوا ؟ کہاں اور کیسے خرچ کیا ؟

https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1592089557675442176

انہوں نے کہا کہ  دوسروں سے حساب مانگنے والے اپنا حساب بھی دیں ؟ رسیدیں نکالو! رقم بڑھا چڑھا کر بیان کی گىئی ؟ یا اپنی سیاست پہ خرچ ھوئی ؟ اس کا حساب دیں۔ 

مصنف کے بارے میں