دبئی : آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے چند گھنٹے قبل دبئی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دبئی اور ابوظہبی میں آنے والے زلزلے کا مرکز ایران تھا۔ ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ 6.3 شدت کے زلزلے کا مرکز بندر عباس کے قریب 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج کھیلا جا رہا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان جبکہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دی تھی۔