قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہونے کے بعد جب گزشتہ روز دبئی سے بنگلہ دیش پہنچی تو قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب حیران کر دیا۔
قومی اسکواڈ میں شامل پاکستانی کرکٹر کے ہاتھ میں موجود تکیے نے ٹوئٹر صارفین کیلئے نئی بحث چھیڑ دی۔ سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا تھے کہ آخر کیوں محمد رضوان نے اپنے ہاتھوں میں اس تکیے کو تھام رکھا ہے۔
ٹوئٹر صارفین کی جانب سے رضوان کے اس عمل پر طرح طرح کے تبصرے دیکھنے میں آتے رہے۔
https://twitter.com/oxygen_here/status/1459507729983287302?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459507729983287302%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geosuper.tv%2Fsuperlayout%2Fcontent%2Fposts%2Fedit%2F11365
ایک صارفین نے رضوان کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ 'رضوان اور اس تکیےکا کیا تعلق ہے؟ میں جاننا چاہتی ہوں'
https://twitter.com/ISamMujaddadi/status/1459524707192090628?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459524707192090628%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geosuper.tv%2Fsuperlayout%2Fcontent%2Fposts%2Fedit%2F11365
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 'رضوان اور ان کے تکیے سے بہتر کوئی پیار کی کہانی ہے تو مجھے بتائیں'
https://twitter.com/Abhi_Khetpal/status/1459530711581536259?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459530711581536259%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geosuper.tv%2Fsuperlayout%2Fcontent%2Fposts%2Fedit%2F11365
اسی طرح ایک صارف نے تو رضوان کوتکیہ ہاتھ میں پکڑا دیکھ کر لکھا کہ ' تکیے کی لڑائی؟'
https://twitter.com/JenaiSufi/status/1459554937378152450?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459554937378152450%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geosuper.tv%2Fsuperlayout%2Fcontent%2Fposts%2Fedit%2F11365
صوفی جنائی نامی صارف نے بھی رضوان کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے اپنی دلی تمنا لکھ ڈالی کہ 'وہ اپنی زندگی میں کوئی ایسا پیار کرنے والا چاہتی ہیں جیسا پیار محمد رضوان اپنے تکیے سے کرتے ہیں'
اس حوالے سے پی سی بی کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے اپنے ہاتھوں میں اس انداز سے تکیہ پہلی بار نہیں پکڑا بلکہ وہ اس سے قبل بھی ویسٹ انڈیز، انگلیڈ اور جنوبی افریقا کے ٹورز پر اسی تکیے کو ہاتھ میں تھامے نظر آتے رہے ہیں تاہم اس کے پیچھے کوئی خاص یا غیر معمولی وجہ نہیں بلکہ محمد رضوان اپنے اس تکیے کے بنا بالکل کو بھی سو نہیں سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنا تکیہ ساتھ رکھتے ہیں تاکہ نیند میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد دبئی سے ڈھاکہ پہنچی تھی جہاں وہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جسکا آغاز 19 نومبر سے ہو گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سٹار کرکٹر شعیب ملک 16 نومبر کو قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔قومی ٹیم ایک دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اپنا پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔