قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہونے کے بعد جب گزشتہ روز دبئی سے بنگلہ دیش پہنچی تو قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب حیران کر دیا۔
قومی اسکواڈ میں شامل پاکستانی کرکٹر کے ہاتھ میں موجود تکیے نے ٹوئٹر صارفین کیلئے نئی بحث چھیڑ دی۔ سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا تھے کہ آخر کیوں محمد رضوان نے اپنے ہاتھوں میں اس تکیے کو تھام رکھا ہے۔
ٹوئٹر صارفین کی جانب سے رضوان کے اس عمل پر طرح طرح کے تبصرے دیکھنے میں آتے رہے۔
https://twitter.com/oxygen_here/status/1459507729983287302?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459507729983287302%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geosuper.tv%2Fsuperlayout%2Fcontent%2Fposts%2Fedit%2F11365
ایک صارفین نے رضوان کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ 'رضوان اور اس تکیےکا کیا تعلق ہے؟ میں جاننا چاہتی ہوں'
Show me a better love story than Rizwan and his pillow 💘#Rizwan pic.twitter.com/tGII1njeH1
— ~ Sam 🇵🇰🇵🇸 (@Isam_Neutral) November 13, 2021
Pillow fight? #Rizwan pic.twitter.com/OibtlmiUkQ
— Abhishek khetpal (@Abhi_Khetpal) November 13, 2021
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سٹار کرکٹر شعیب ملک 16 نومبر کو قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔قومی ٹیم ایک دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اپنا پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔