ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا

11:59 AM, 14 Nov, 2021

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا ، دونوں ٹیموں کو پہلے ٹائٹل کی تلاش ہے کینگروز دوسری بار جبکہ کیویز پہلی بار فائنل کھیلیں گے ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں نے چار چار گروپ میچ جیتے ، سیمی فائنل میں کیویز نے نیوزی لینڈ کو ہرایا جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرایا ۔

ماہرین کے مطابق میچ کی جیت میں ٹاس کا اہم کردار ہوگا ، ٹونامنٹ کے 44 میں سے 29 میچز میں ٹاس جیتنے والی ٹیم فاتح بنی ، دبئی میں کھیلے گئے بارہ میں سے دس میچز میں ٹاس اور میچ کا فاتح ایک ہی تھا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 14 میچز میں سے نو آسٹریلیا نے جیتے ہیں ۔ کینگروز نے ونڈے پر برسوں راج کیا جبکہ کیویز ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے چیمپین بنے ، دیکھنا ٹی ٹوئنٹی کا تخت کسے ملتا ہے ۔

دبئی میں ہونے والے تاریخی میچ کے چند ٹکٹس اب بھی باقی ہیں ، فیصلہ کن معرکہ جیتنے والی ٹیم کو سولہ لاکھ ڈالرز کی رقم ملے گی ۔

مزیدخبریں