نیویارک: امریکی لا انفورسمنٹ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سسٹم ہیک کر لیا گیا ۔
اس حوالے سے ایف بی آئی حکام کا کہنا تھا کہ ادارے کے ای میل ایڈریس کے ذریعے لاکھوں افراد کو جعلی ای میل بھیجی گئیں ہیں ۔ ایف بی آئی نے ہیکنگ کا پتہ چلتے ہی فوری ای میل سسٹم کو ہیک کر دیا اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔
اسپام ہاؤس پروجیکٹ کے مطابق ، ہیکرز نے ایف بی آئی کے ای میل اکاؤنٹ سے دسیوں ہزار ای میلز بھیجی ہیں جس میں ممکنہ سائبر حملے کے بارے میں انتباہ دیا گیا ہے ۔
ایف بی آئی حکام نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ اس ہیکنگ کے خلاف اپنی کارروائی کا آغاز کر چکے ہیں ۔ حکام نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ادارہ کوئی اضافی معلومات فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے ۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی میں پیشہ ورانہ خدمات کے سربراہ آسٹن برگلاس کے مطابق، ایف بی آئی کے پاس متعدد ای میل سسٹمز ہیں، اور ہفتہ کو جو سسٹم ہیک کیا گیا ہے اس کو ایجنٹ اور ملازمین عوام کو ای میل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے خفیہ معلومات کی ترسیل کے دوران ایک علیحدہ ای میل سسٹم ایجنٹوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔