لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ذیابیطس سے بچاؤ اور آگاہی کے عالمی دن پر پیغام ، کہا غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ذیابیطس کی بروقت تشخیص بے حد ضروری ہے ۔ ذیابیطس کی بروقت تشخیص نہ ہونے کے باعث مریض دیگر امراض کا بھی شکار ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سادہ طرز زندگی ذیابیطس سے بچاؤ کا ضامن ہے ۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔ مریضوں کو علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذیابیطس سے بچاؤ اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے لائف سٹائل تبدیل کرنا ضروری ہے ۔ ذیابیطس کے مرض کی بروقت تشخیص اور علاج معالجے کیلئے آگاہی مہم کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ متوازن غذا ، سیر اور ورزش سے ذیابیطس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ذیابیطس مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔