پی ایس ایل 5، کراچی کنگز فائنل میں پہنچ گیا

08:08 PM, 14 Nov, 2020

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے پہلے کوالیفائر میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے سپر اوور میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائل میں اپنی جگہ بنا لی۔ 

کراچی کنگز نے سپر اوور میں ملتان سلطان کو جیت کے لئے 14 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ملتان کی ٹیم صرف 9 رنز ہی بنا سکی اور اس طرح کراچی کنگز کو 4 رنز سے برتری مل گئی۔ 

آج کے کوایلفائر میچ کی فاتح ٹیم کراچی کنگز نے فائنل میں رسائی کر لی ہے جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کے لئے ایک اور موقع بھی مل گیا۔ 

اس سے قبل پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھلیتے ہوئے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے اور کراچی کو جیت کے لئے 142 رنز کا ہدف دیا جبکہ کراچی کنگز نے جواب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے اور یوں میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ 

کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے بہترین بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز جوڑے اور سہیل تنویر نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے روی بوپارہ 40 رنز بنا کر نمایان رہے اور ذیشان اشرف نے 21 ، خوشدل 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ 

شاہد آفریدی نے 12 اور ایڈم لائیتھ 9 رنز کا اضافہ کر سکے۔ رائلی روسوو اور محمد الیاس نے 5، 5 جبکہ شان مسعود نے 3 رنز بنائے۔ 

سہیل تنویر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ کراچی کنگز کے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور عماد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔ 

واضح رہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کا آخری مرحلہ مارچ میں ہی  ملتوی کیا گیا تھا جو اب بغیر شائقین کرکٹ کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آخری میچ سات ماہ قبل 15 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں