اسلام آباد: ای سی ایل کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات وزارت داخلہ کو موصول ہو گئیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق مورخہ 8 نومبر 2019 کو وزارت داخلہ کو شہبازشریف کی جانب سے نواز شریف کا نام صحت کی ناسازی اور بیرون ملک علاج کی بنیاد پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست موصول ہوئی- وزارت داخلہ نے یہ معاملہ نیب کو ریفر کیا ہے۔شریف خاندان کی جانب سے نیب کو بھی درخواست کی گئی ہے-
شریف میڈیکل سٹی لاہور سے نواز شریف کی صحت کی رپورٹ طلب کر کے میڈیکل بورڈ سے ان کاموقف حاصل کرنے کے لیے دے دی گئی ہے-
درخواست کی حساس نویت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات بر وقت لئے گئے ہیں- وزارت داخلہ نے اپنی سفارش تمام
حقائق اور متعلقین کے موقف سامنے رکھ کر مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھی۔وزارت داخلہ کے مطابق نواز شریف کو ملک سے باہر 4 ہفتوں کیلئے جانے کی اجازت ہو گی ۔
نواز شریف کو 8 ملین برطانوی پاو¿نڈ یا اس کے برابر کی رقم زر ضمانت جمع کرانا ہو گی۔نواز شریف کو 25 ملین ڈالرز یا اس کے برابر پاکستانی روپے جمع کرنے ہوں گے ،1.5 بیلن پاکستان روپے بھی جمع کرانے ہوں گے۔
وزارت داخلہ دستاویز کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل میں بدستور شامل رہے گا ۔نواز کو ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی گئی ہے ،ون ٹائم ٹریول کی اجازت ای سی ایل سے نام ہٹائے بغیر دی جا سکتی ہے۔